پاکستان، سری لنکا آج ڈیف ایشیاءکرکٹ کپ کا فائنل کھیلیں گے

پاکستان، سری لنکا آج ڈیف ایشیاءکرکٹ کپ کا فائنل کھیلیں گے


لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) سری لنکا نے دوسرے ڈیف ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، فائنل آج پاکستان اور سری لنکا کے مابےن کھیلا جائے گا۔گذشتہ روز بھارت اور سری لنکا کے مابین میچ پچ گیلی ہونے کے باعث نہ کھیلا جا سکا۔ دونوں ٹیموں کو ایک،ایک پوائنٹ دیدیا گیا، سری لنکا کی ٹیم پانچ پوائنٹس کے ساتھ فائنل میں پہنچ گئی۔آخری پول میچ نیپال اور افغانستان کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں نیپال نے پینتیس رنز سے فتح حاصل کی۔فاتح ٹیم نے 111 رنز بنائے افغانستان کی ٹیم 75 رنز پر آﺅٹ گئی۔