عامر میموریل کرکٹ کلب کی شاندار جیت ، شعور شاہد کی جارحانہ سنچری


لاہور (پ ر) عامر میموریل کلب لاہور نے دوستانہ میچ میں شینڈی کولا کرکٹ ٹیم کو 12 رنز سے شکست دیدی۔ پی ایف گراﺅنڈ پر کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچ میں عامر میموریل کلب نے 4 وکٹوں پر 247 رنز بنائے شعور شاہد نے 52 گیندوں پر 103 ناٹ آ¶ٹ رمیض علی نے 66 اور وسیم عباس نے 39 رنز بنائے شینڈی کولا ٹیم 235 رنز بناکر آﺅٹ ہو گئی اعظم نے 84 ندیم افتخار نے 55 رنز بنائے رضا علی نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ کلب کے پریذیڈنٹ کرنل شعیب احمد نے شعور شاہد کو مین آف دی میچ کا انعام دیا۔