دورہ بھارت کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ میں پچاس اوورز پرمشتمل پریکٹس میچ کھیلا جارہاہے.

دورہ بھارت کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ میں پچاس اوورز پرمشتمل پریکٹس میچ کھیلا جارہاہے.

قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں مصباح الحق کی زیر قیادت پاکستان گرین کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کررہی ہے جبکہ پاکستان بلیو کے کپتان شعیب ملک ہیں آج کے پریکٹس میچ میں زخمی کرکٹرحارث سہیل شریک نہیں، اس سے قبل لاہورمیں جاری قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کے دوران کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور ۔ باولنگ کوچ محمد اکرم اور فیلڈنگ کوچ جولین فاونٹین کی زیرنگرانی دو سیشنز میں کھیل کے تینوں شعبوں کی ٹریننگ کی۔ اوراس موقع پرپاکستان ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کھلاڑیوں کو مفید بیٹنگ ٹپس دیں۔