دبئی کبڈی کپ کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں ہوگا


اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیر اہتمام دبئی کبڈی کپ کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ رحیم یار خان میں ہونے والے نشان حیدر کبڈی کپ کے بعد اسلام آباد میں لگایا جائے گا۔ حکام کے مطابق تربیتی کیمپ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا اور انہیں جدید اور اعلی معیار کی تربیت فراہم کی جائیگی۔ دبئی کبڈی کپ 7 سے 10 فروری تک شارجہ میں ہو گا اور اس ایونٹ میں کبڈی ورلڈ کپ کی5 ٹاپ ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان، بھارت، کینیڈا، ایران اور امریکہ شامل ہیں۔