بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے دورہ پاکستان پر رضامندی ظاہر کردی. آئندہ سال کے اوائل میں پاکستان کا دورہ کرے گی.

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے دورہ پاکستان پر رضامندی ظاہر کردی. آئندہ سال کے اوائل میں پاکستان کا دورہ کرے گی.

ساڑھے تین سال بعد ایک بار پھر پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کے دروازے کھلنے کی امید پیدا ہوگئی ہے ، بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ عنایت حسین سراج نےغیرملکی میڈیا کو بتایا کہ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بی سی بی کے سابق صدر مصطفی کمال نے دورہ پاکستان کی حامی بھری تھی اور ہم ان کے وعدے کی پاسداری کریں گے. اس سے قبل بھی بنگلہ دیش کا طے شدہ دورہ پاکستان وہاں کی ایک علات کے حکم پر منسوخ کردیا گیا تھا ، مارچ دوہزارنو میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد یہ کسی بھی غیر ملکی ٹیم کا پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔