آسٹریلیا کے سرفر پاکنسن نے اے ایس پی ورلڈ سرفنگ ٹائٹل جیت لیا


سڈنی (آن لائن) آسٹریلیا کے جول پارکنسن نے اے ایس پی ورلڈ سرفنگ ٹائٹل جیت لیا۔ ہوائی کے ساحل پر ہونے والی ورلڈچیمپئن شپ کے فائنل راو¿نڈ میں سرفرز نے شاندار اور خطرناک لہروں کا مقابلہ کیا۔سرفرز کےسنسنی خیز مقابلوں نے شائقین کو حیران کر دیا۔آسٹریلیا کے جول پارکینسن نے شاندار کاکردگی دکھاتے ہوئے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔انہوں نے کیریر میں پہلی بار ورلڈ سرفنگ چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔اکتیس سالہ پارکینسن اس سے پہلے دو ہزار دو ، دو ہزار چار اور دو ہزار نو کےسرفنگ ایونٹس میں دوسری پوزیشن اپنے نام کر چکے ہیں تاہم چیمپئن شپ کے فائنل راو¿نڈ میں دفاعی چیمپئن امریکی سرفر ڈامئین ہوبگڈ کی ایونٹ میں دوسری پوزیشن رہی جبکہ گیارہ بار کے اے ایس پی چیمپئن آسٹریلوی سرفر جوش کیر کا تیسرا نمبر رہا۔