ڈومیسٹک کرکٹ میں بڑھتے ہوئے تنازعات اعجاز بٹ کی سلطان رانا سے وضاحت طلب

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ میں بڑھتے ہوئے تنازعات کی وجہ سے چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ نے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن ڈومیسٹک سلطان رانا سے وضاحت طلب کر لی ۔ ذرائع کے مطابق سلطان رانا بورڈ میں کسی بڑے عہدے کے حصول کی کوشش میں لگے ہوئے تھے جس کی وجہ سے ان کی ڈومیسٹک کرکٹ پر پوری توجہ نہیں ہے۔ سلطان رانا کو تبدیل کرنے کے بارے میں سوچا جا رہا ہے۔