چیمپئنز ٹرافی میں ٹیموں کی تعداد 8، پاکستان کو بھی میگا ایونٹ میں شرکت کا موقع مل گیا

لاہور/نئی دہلی (سپورٹس رپورٹر/ریڈیو مانیٹرنگ) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کی ٹیموں کی تعداد 6 سے بڑھا کر 8 کر دی۔ ایف آئی ایچ کی طرف سے ہونیوالے فیصلے کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم 8 سال کے وقفے کے بعد میگا ایونٹ میں شرکت کرنے کا موقع مل گیا۔ چیمپئنز ٹرافی اگلے سال نومبر دسمبر میں بھارت میں ہو گی۔