ورلڈکپ سکواڈ، آئی سی سی نے پی سی بی کو 5 جنوری تک مہلت دیدی

لاہور، اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر+مانیٹرنگ ڈیسک+وقت نیوز) ورلڈکپ کیلئے کھلاڑیوں کی حتمی فہرست بھیجنے کیلئے آئی سی سی نے پی سی بی کو 5 جنوری تک کی مہلت دیدی۔ پی سی بی نے آئی سی سی کو تاریخ بڑھانے کی درخواست دی تھی جسے قبول کرتے ہوئے آئی سی سی نے کہا ہے کہ 5 جنوری تک پی سی بی ورلڈکپ سکواڈ کا اعلان کر دے۔ آئی سی سی نے 19 دسمبر ڈیڈلائن رکھی ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کامران اکمل اور شعیب ملک کی انٹیگریٹی کمیٹی سے کلیئرنس حاصل کرکے قومی سکواڈ میں جگہ بنانے کا قوی امکان ہے۔