ساف ویمن فٹبال چیمپئن شپ : پاکستان نے افغانستان کو تین صفر سے ہرا کر سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ساف ویمن فٹبال چیمپئن شپ میں پاکستان نے افغانستان ٹیم کو تین صفر سے مات دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ سیمی فائنل میں پاکستان ٹیم کا مقابلہ بھارت یا بنگلہ دیش میں سے کسی ایک ٹیم کے ساتھ متوقع ہے۔ بنگلہ دیش سے موصولہ اطلاعات کے مطابق میچ کے 21 ویں منٹ میں پاکستان ویمن ٹیم کی ملائکہ نور نے گول کر کے ٹیم برتری دلائی 40ویں منٹ میں شیلا بلوچ نے گول کرکے پاکستان کی برتری کو ڈبل کر دیا۔ پاکستان کی طرف سے مژگان نے تیسرا گول کیا۔