آئی سی سی نے سلمان بٹ کی معطلی کیخلاف جواب کو مسترد کر دیا، آج تک کی مہلت

لاہور (سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی نے سلمان بٹ کی طرف سے اپنی معطلی کیخلاف بھجوائے جانے والے جواب کو مسترد کر دیا اور انہیں آج تک نیا جواب داخل کرانے کی مہلت دیدی۔ سلمان بٹ نے اپنے قانونی مشیروں کے ساتھ مشاورت کے بعد آئی سی سی کی طرف سے انہیں معطل کئے جانے کے فیصلے کیخلاف ایک تفصیلی جواب داخل کیا تھا۔