سابق کپتان محمد حفیظ کا دورہ سرگودھا یونیورسٹی ، وائس چانسلرسے ملاقات
سرگودہا (نامہ نگار) معروف کرکٹر عالمی شہرت یافتہ اور پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی 20کے سابق کپتان محمد حفیظ نے یونیورسٹی آف سرگودھا کا دورہ کیا۔اُنہوں نے وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری سے خصوصی ملاقات کی اور کہا کہ جامعہ سرگودھا میرا سابقہ تعلیمی ادارہ ہے جس کا مجھے طالب علم ہونے کا اعزاز ہے۔ ملک بھر میں یونیورسٹی آف سرگودھا کی غیر معمولی کارکردگی پر مجھے بہت فخر محسوس ہوتا ہے ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمداکر م چوہدری نے سرگودھا میں ایک تعلیمی انقلاب برپا کر دیا ہے اور اب سرگودھا ایک عام شہر نہیں بلکہ اس کا شمار جدید اور ترقی یافتہ علاقوں میں ہوتا ہے ۔