پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم تین ٹی ٹونٹی میچز اور تین ون ڈے انٹرنیشنلز  کی کرکٹ سیریز کے سلسلے میں ساؤتھ افریقہ کا دورہ کرے گی۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم تین ٹی ٹونٹی میچز اور تین ون ڈے انٹرنیشنلز  کی کرکٹ سیریز کے سلسلے میں ساؤتھ افریقہ کا دورہ کرے گی۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے مطابق پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا یہ دورہ افریقہ تیس نومبر سے شروع ہو کر بارہ دسمبر کو ختم ہو گا۔ پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ افریقہ میں پی بی سی سی کی جانب سے پندرہ کھلاڑیوں کو منتخب کیا ہے جن میں کپتان عبدالزاق، نائب کپتان مسعود جان،  عامر اشفاق، محمد وقاص، محمد ظفر محمد شہباز، محمد ادریس سلیم، ذیشان عباسی اور دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔