نیویارک میں ٹائم سکوائر پر دنیا کے  ٹاپ ٹین بُل رائڈرز نے سینکڑوں افراد کے سامنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

نیویارک میں ٹائم سکوائر پر دنیا کے  ٹاپ ٹین بُل رائڈرز نے سینکڑوں افراد کے سامنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

سنسنی خیزکھیل کو دیکھنے کے لیے ٹائم سکوائر پرشائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ لوگوں نے تالیاں بجا کر اور نعرے لگا کرسواروں کو میدان میں اترنے پر خوش آمدید کہا۔ دنیا کے ٹاپ ٹین بُل رائڈرز نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کرکے تماشائیوں کو محظوظ کیا۔ تاہم اس موقع پر درجنوں لوگوں نے بُل رائیڈنگ کے خلاف پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جس میں کھیل کو ظالمانہ اور جانوروں کے حقوق کے منافی قرار دیا گیا تھا۔ پروفیشنل بل فائٹنگ کا فائنل اگلے ہفتے لاس ویگاس میں منعقد ہوگا جہاں جیتے والے کو ورلڈ ٹائٹل کے سات ساتھ دس لاکھ امریکی ڈالر بطور انعام دیے جائیں گے۔