فیصل بنک ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ، لاہور لائنز اور کراچی ڈولفنز فائنل میں پہنچ گئے

لاہور (سپورٹس رپورٹر) فیصل بنک ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں لاہور لائنز اور کراچی ڈولفنز فائنل میں پہنچ گئے۔ پہلے سیمی فائنل میں لاہور لائنز کی ٹیم نے اسلام آباد لیپرڈز کو چھ وکٹوں سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں کراچی ڈولفنز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد راولپنڈی رامزکو پانچ وکٹوں سے مات دے دی۔ پہلے سیمی فائنل میں اسلام آباد لیپرڈز نے 8 وکٹوں پر 132 رنز بنائے۔ لاہور لائنز نے ہدف چار وکٹوں پر پورا کر لیا۔ دوسرے میچ میں راولپنڈی ریمز کے 209 رنز کو کراچی ڈولفنز نے پانچ وکٹوں پر پورا کر لیا۔