یوئیفا ویمن فٹ بال چیمپئن شپ میں آج مزید دو میچ کھیلے جائیں گے

سٹاک ہوم (اے پی پی) یوئیفا ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ میں آج مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ گروپ اے کی ٹیموں سویڈن اور اٹلی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ دوسرا میچ ڈنمارک اور فن لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ ٹورنامنٹ میں 12 ٹاپ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کےلئے پنجہ آزمائی کررہی ہیں۔ ان ٹیموں کو تین مختلف گروپ اے، بی اور سی میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں سویڈن، اٹلی، ڈنمارک اور فن لینڈ، گروپ بی میں جرمنی، ناروے، ہالینڈ اور آئس لینڈ جبکہ گروپ سی میں فرانس، انگلینڈ، روس اور سپین کی ٹیمیں شامل ہیں۔ میگا ایونٹ کے ابتدائی روز دو میچ کھیلے جائیں گے۔ چیمپئن شپ میں 18 جولائی تک گروپ میچ کھیلے جائیں گے۔ کوارٹر فائنل مرحلے کا آغاز 21 جولائی سے ہو گا جو کہ 22 جولائی کو اختتام پذیر ہو گا۔ ایونٹ کے سیمی فائنلز 24 اور 25 جولائی کو کھیلے جائیں گے جبکہ یوئیفا چیمپئن کا فیصلہ 28 جولائی کو فائنل میچ میں ہو گا۔