چیئرمین پی سی بی اور میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے درمیان تفصیلی میٹنگ

 چیئرمین پی سی بی اور میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے درمیان تفصیلی میٹنگ

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے عبوری چیئرمین اور پی سی بی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے درمیان گذشتہ روز تفیصلی میٹنگ ہوئی جس میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو درپیش مسائل پر تبادلہ¿ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کو ہدایات جاری کیں کہ وہ میڈیا کے معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے کردار ادا کریں۔ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ کسی بھی ایشو پر میڈیا کو کسی بھی قسم کی معلومات چاہئے ہوں تو انہیں فوری مہیا کی جائیں۔ پی سی بی میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے صورتحال سے آگاہ کیا۔