ٹی ایف کے زیراہتمام ملک بھر میں سمر تربیتی کیمپ شروع

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام سمر تربیتی کیمپس کا آغاز پیر سے ملک کے مختلف شہروں میں شروع ہوگیا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر محمد عارف قریشی نے بتایا کہ اسلام آباد میں تربیتی کیمپ میں 10 کھلاڑیوں نے کیمپ میں رپورٹ کر دی۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں جو لڑکے تربیت حاصل کررہے ہیں ان میں عثمان اعجاز ‘ کاشان الحق ‘ شہزاد خان ‘ امان عتیق ‘ عبدال حیدر ‘ محمد مدثر ‘ رضوان ‘ عدنان اور نوفل کلیم شامل ہیں اور انہیں اورنگزیب خان جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح اسلام آباد کے علاوہ لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں لگائے گئے ہیں جس کی منظوری پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سید کلیم امام نے دی۔ انہوں نے کہا کہ ہر کیمپ میں کھلاڑی کی تعداد دس سے پندرہ پر مشتمل ہے ۔ اسلام آباد میں اورنگزیب، لاہور میں محمد خالد، کراچی میں عقیل خان، بلوچستان میں محمد اسحاق اور پشاور میں اسرار گل کھلاڑیوں کو جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان تربیتی کیمپ سے ملک میں ٹینس کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا اور نئے کھلاڑیوں کو سامنے آنے کا موقع ملے گا۔