ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس ، 16 واں مرحلہ آج شروع ہوگا

 ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس ، 16 واں مرحلہ آج شروع ہوگا

پیرس (اے پی پی) برطانیہ کے سٹار سائیکلسٹ کرس فروم نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 15 واں مرحلہ اپنے نام کر لیا۔ ریس کا 16 مرحلہ (آج) منگل کو شروع ہوگا جس کا کل فاصلہ 168 کلو میٹر پر محیط ہوگا۔ 15 ویں مرحلے میں فتح کے بعد فروم نے مجموعی برتری کے ساتھ یلو جرسی پر بھی دوبارہ قبضہ جما لیا۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 15 واں مرحلہ 242.5 کلو میٹر پر محیط تھا، یہ ریس کا سب سے طویل اور کھٹن مرحلہ تھا اس میں کرس فروم مکمل طور پر حریف سائیکلسٹ پر چھائے رہے اور انہوں نے انتہائی مہارت سے مقررہ فاصلہ 5 گھنٹے 48 منٹ اور 45 سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی اور پندرہواں مرحلہ بھی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ کولمبیا کے نیرو کوئنٹنا دوسرے اور سپین کے مائیکل تیسرے نمبر پر رہے۔ کرس فروم نے مجموعی برتری کے ساتھ یلو جرسی پر بھی قبضہ جما لیا۔