ویسٹ انڈیز کیخلاف کامیابی پر نجم سیٹھی، سابق کرکٹرز کی قوم کو مبارکباد

لاہور (سپورٹس رپورٹر) سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے قومی ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں کامیابی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ دورہ ویسٹ انڈیز کے اگلے میچوں میں ایسی ہی وکٹیں ملیں تو پاکستان ٹیم کی کامیابی کے امکانات روشن ہیں۔ بیٹنگ کے شعبہ میں کھلاڑیوں کو اپنی خامیوں پر قابو پانا ہوگا جس کے لئے کسی کوچ کی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو اپنی توجہ کھیل پر مرکوز کرنا ہوگی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و ایشین بریڈ مین ظہیر عباس نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں شاہد آفریدی کی آل را¶نڈ کارکردگی نے پاکستان ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا جبکہ کپتان مصباح الحق نے بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ سابق چیف سلیکٹر محمد نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کا آغاز کامیابی سے کر دیا اس سلسلہ کو اگلے میچز میں بھی جاری رکھنا چاہئے۔ دریں اثناءپی سی بی کے عبوری چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف جیت پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ کریڈٹ سلیکشن کمیٹی، کپتان اور شاہد آفریدی کو جاتا ہے۔