ورلڈ اور ایشین روئنگ چیمپئن شپ کیلئے ٹرائلز ملتوی

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان روئنگ فیڈریشن کے زیراہتمام ورلڈ روئنگ اور ایشین روئنگ چیمپئن شپ میں ٹیم کے انتخاب کے لئے ٹرائلز ملتوی کردیئے گئے۔ پاکستان روئنگ فیڈریشن کے حکام نے بتایا کہ کھلاڑیوں کے ٹرائلز شیڈول کے مطابق 18 جولائی سے راول لیک اسلام آباد میں منعقد ہونے تھے تاہم پاکستان سپورٹس کی جانب سے فیڈریشن کو ابھی تک تربیتی کیمپ کی منظوری اور خصوصی گرانٹ جاری نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کے ٹرائلز ملتوی کردیئے گئے ۔