لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن ویسٹ زون کلبوں کی سکروٹنی کیخلاف اپیلوں کی سماعت آج شروع ہو گی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے ویسٹ زون کے باقی کلبوں کی سکروٹنی کیخلاف اپیلوں کی دوروزہ سماعت آج سے شروع ہوگی۔ پی سی بی کے الیکشن کمشنر محمد صدیق کی سربراہی میں اپیلوں کی سماعت کرنے والا کمشن اب تک ایسٹ اور نارتھ زون کے کلبوں کی سکروٹنی کیخلاف اپیلوں کی سماعت کے ساتھ ساتھ ویسٹ زون کے کلبوں کی اپیلوں کی سماعت بھی کر چکا ہے جبکہ باقی کلبوں کی سکروٹنی آج اور کل ہوگی۔