قومی کبڈی ٹیم کا تربیتی کیمپ آج شروع ہوگا

 قومی کبڈی ٹیم کا تربیتی کیمپ آج شروع ہوگا

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام یوکے کپ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی کبڈی ٹیم کا تربیتی کیمپ آج منگل سے جناح سٹیڈیم، اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ سیکرٹری رانا محمد سرور نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں 16 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے اور کوچ وحید طاہر تربیتی کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کو اعلیٰ اور جدید تربیت دیں گے۔