فٹبال سمر کیمپ شدید بارش کے باعث 2 روز کیلئے بند

 فٹبال سمر کیمپ شدید بارش کے باعث 2 روز کیلئے بند

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ماڈل ٹاﺅن فٹ بال اکیڈمی کے زیراہتمام جاری فٹبال سمر کیمپ شدید بارش کی وجہ سے دو روز کے لئے روک دیا گیا۔ رمضان المبارک کے دوران بڑی عمر کے بچوں کا تربیتی سیشن صبح کے اوقات میں منعقد کیا جاتا ہے جبکہ چھوٹی عمر کے بچوں کا تربیتی سیشن افطاری کے بعد منعقد کیا جاتا ہے تاکہ ان بچوں کے ساتھ آنے والے والدین کو مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ماڈل ٹاﺅن میں سمر فٹ بال کیمپ میں اب تک تقریباً چھ سو کے قریب بچوں کی رجسٹریشن ہو چکی ہے جنہیں صبح اور شام کے سیشنز میں کوالیفائیڈ کوچز ٹریننگ دیتے ہیں۔