سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کا قومی گیمز میں ڈسپلن توڑنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

کراچی (این این آئی) سندھ اولمپک ایسوسی ایشن نے قومی گیمز کے دوران ڈسپلن توڑنے والے کھلاڑیوں اور آفشیلز اور کھلاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی ڈسپلنری کمیٹی کا اجلاس نثار احمد صدیقی کی زیر صدارت سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے دفتر ہوا ۔ جس میں ممبران میں سیلم پراچہ، سعدیہ قریشی، جاوید خان، عبدالعزیز، محمد صابر، اعجاز الحق اور سرفراز احمد نے شرکت کی۔