سابق انٹرنیشنل ہاکی ایمپائر راشد علی خان انتقال کر گئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے سابق انٹرنیشنل ہاکی امپائر راشد علی خان کراچی میں انتقال کر گئے جنہیں سوگواروں کی بڑی تعداد کی موجودگی میں سپردخاک کر دیا گیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر قاسم ضیاءاور سیکرٹری آصف باجوہ نے راشد علی خان کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔