بلائنڈ کرکٹ کونسل کی طرف سے 25 کھلاڑی شارٹ لسٹ

 بلائنڈ کرکٹ کونسل کی طرف سے 25 کھلاڑی شارٹ لسٹ

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے سنٹرل کنٹریکٹ کے لئے 25 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کردیا گیا ۔ جن میں سے 19 کھلاڑیوں کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔ پاکستانی بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کے مطابق قومی کھلاڑیوں کا اعلان گزشتہ ہفتے کرنا تھا تاہم ناگزیر وجوہات کی بنا پر اس میں تاخیر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں اس مرتبہ ڈومیسٹک سطح پر شاندارکارکردگی دکھانے والے 8 نئے کھلاڑیوں کو بھی شامل کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سنٹرل کنٹریکٹ میں اے کیٹیگری والے کھلاڑیوں کو 20 ہزار روپے‘ بی کیٹیگری والوں کو 18 ہزار اور سی کیٹیگری والے کھلاڑیوں کو 15 ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ دیں گے۔