ایل سی سی اے کی عبوری کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ایل سی سی اے کی عبوری کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ عبوری کمیٹی کے سربراہ ایزد حسین سید کی زیرنگرانی اجلاس میں کوآرڈینشن کمیٹی کے ارکان کے ساتھ ساتھ ایل آر سی اے کے تینوں زونز کے صدور بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس کے دوران سینئر انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد اور دیگر معاملات پر تفصیلی گفتگو کی جائے گی۔کمیٹی لاہور میں رمضان المبارک کے حوالے سے ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد پر بھی غور کرے گی۔