اکبر کلب کا المسلم فلڈ لائٹ چیلنج کپ کے لئے ٹیم کا اعلان

اسلام آباد (اے پی پی) اکبر کلب اسلام آباد نے المسلم فلڈ لائٹ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے لئے گیارہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔ پیر کو اکبرکلب کے صدر سید شرافت حسین بخاری نے ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ منصور خان ٹیم کے کپتان جبکہ محمد عدیل گول کیپر ہونگے دیگر کھلاڑیوں کاشف علی، فرحان خان، منصور، حمید افغانی، کامل خان، محمد ثاقب، محمد وارث، عبداللہ، محمد وسیم اور محمد علی شامل ہیں۔ یہ ٹیم المسلم فلڈ لائٹ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔