انڈونیشیا: باکسنگ میچ کے دوران بھگدڑ، 18 افراد ہلاک، 47 زخمی

جکا رتہ (آن لائن) انڈونیشیا میں باکسنگ میچ کے دوران بھگدڑ مچنے سے بارہ خواتین سمیت اٹھارہ افراد ہلاک اور سینتالیس زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق انڈونیشیا کے شہر رنبیر میں ایک سٹیڈیم میں باکسنگ کا مقابلہ ہو رہا تھا۔ پولیس کے مطابق سٹیڈیم میں پندرہ سو کے لگ بھگ لوگ میچ دیکھ رہے تھے۔ کھلاڑیوں کے حامیوں کے درمیان اچانک جھگڑا ہو گیا جس نے شدت اختیار کر لی۔ ہنگامہ آرائی کے باعث سٹیڈیم میں بھگدڑ مچ گئی۔ باہر نکلنے کی کوشش میں بڑی تعداد میں لوگ کچلے گئے، ہلاک ہونے والوں میں 12 خواتین بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔ حکا م کے مطا بق واقعہ کی تحقیقا ت شر وع کر دی گئی ہیں۔