انڈر 12 بیس بال ورلڈ کپ پہلی مرتبہ شرکت کیلئے قومی ٹیم کی چائنیز تاپئے روانگی

انڈر 12 بیس بال ورلڈ کپ پہلی مرتبہ شرکت کیلئے قومی ٹیم کی چائنیز تاپئے روانگی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان انڈر 12 بیس بال ٹیم پہلی مرتبہ بیس بال ورلڈکپ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے چائنیز تائپے روانہ ہو گئی۔ روانگی سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا جس کے مہمان خصوصی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن تھے جن سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا۔ اس سے قبل پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سابق آئی جی پولیس شوکت جاوید نے ٹیم کا اعلان کیا جس میں سید علی شان (کپتان)، محمد ابو بکر طاہری، سید محمد شاہ، عبدالرحمان، شان احمد، علی حسن، شعیب ساجد، فرخ وقاص مسعود، علی افتخار، افراز حسین ہاشمی، حیدر شہزاد، شیراز آصف، عبدالرحمان اور ملک حمزہ عمر شامل ہیں۔ ٹیم آفیشلز میں سید فخر علی شاہ ٹیم لیڈر و ہیڈ کوچ، شیخ مظہر احمد منیجر، افتخار حسین ہاشمی اسسٹنٹ کوچ شامل ہیں۔ انڈر 12 عالمی کپ ٹورنامنٹ 18 سے 28 جولائی تک چائینز تائپے میں کھیلا جائیگا۔ پاکستان ٹیم کو گروپ بی میں ہانگ کانگ، کوریا، پانامہ، روس، امریکہ اور وینزویلا کے ساتھ رکھا گیا ہے۔