انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشیز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ آج شروع ہو گا

لندن (اے پی پی) انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز کا دوسرا ٹیسٹ میچ (آج) جمعرات سے لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ پر شروع ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کارڈف میں کھیلے جانے والا پہلا کرکٹ ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہو گیا تھا انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر اینڈریو فلنٹوف کی انجریز کے باعث آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ انگلینڈ سلیکٹرز نے اس صورتحال کے بعد سٹیفن ہارمسن کو 14 رکنی ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔