انگلش آل رائونڈر اینڈ ریوفلنٹوف نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

لندن(نیٹ نیوز) انگلش آل رائونڈر اینڈ یوفلنٹوف نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا ہے، انگلینڈ میں جاری ایشیز سیریز کے بعد وہ صرف محدود اوورز کی کرکٹ میں حصہ لیں گے۔2005ء ایشیز کے ہیرو اینڈ ریوفلنٹوف طویل عرصہ سے انجری مسائل سے دو چار ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے، انگلینڈ میں جاری ایشیز سیریز کا 20 اگست سے شروع ہونے والا آخری میچ ان کے کیریئر کا آخری ٹیسٹ ہوگا، انگلش آل رائونڈر فلنٹوف محدود اوورز کی کرکٹ میں حصہ لیتے رہیں گے، فلنٹوف اب تک 76 ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں، جس میں انہوں نے3708 رنز بنائے اور 219 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔