آئی سی سی ٹیسٹ ریکنگ‘ یونس خان دوسرے‘ یوسف پانچویں پوزیشن پر چلے گئے

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈز بلے باز محمد یوسف سری لنکا کیخلاف دو ٹیسٹ میچوں کی تین اننگز میں ناقص کارکردگی کی بنا پر آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں چار درجے تنزلی کے بعد نمبر ون کی پوزیشن کھو کر نمبر پانچ کی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں جبکہ قومی ٹیم کے کپتان یونس خان بدستور نمبر دو کی پوزیشن پر برقرار ہیں۔ بھارت کے کے گوتم گھمبیر دو درجے ترقی کے بعد ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون کی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ سری لنکن کپتان سنگاکارا دو درجے ترقی کے بعد نمبر تین کی پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے چندرپال ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر چار کی پوزیشن پر برقرار ہیں۔ دیگر پوزیشنز میں نمبر چھ پر آسٹریلا کے رکی پونٹنگ، ساتویں نمبر پر مہیلا جے وردھنے، آٹھویں نمبر پر مائیکل کلارک، نویں نمبر پر گریم سمتھ جبکہ کیون پیٹرسن دسویں نمبر پر ہیں۔ باولنگ کے شعبہ میں جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹائن ایک درجہ ترقی کے بعد نمبر ون کی پوزیشن پر آ گئے ہیں جبکہ سری لنکا کے مرلی دھرن نمبر دو پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ پاکستان کے عمرگل دو درجے ترقی کے بعد 17ویں سے 15ویں پوزیشن پر آ گئے۔ دانش کنیریا 19ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔