نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ایک روزہ میچ میں بھی شکست دے دی ہے ۔ ہملٹن میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں پر 262 رنز بنائے تھے۔ محمد حفیظ 81 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ فخر زمان نے 54 ، حارث سہیل نے 50 ، سرفراز احمد نے 51 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے سائوتھی نے 3، کین ولیم سن نے 2 ، ٹرینٹ بولٹ اور سینٹنر نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 263 رنز کا ہدف 46 ویں اوور میں ہی پورا کر لیا جبکہ اس کے صرف 5 کھلاڑی آئوٹ ہوئے