متحدہ اپوزیشن احتجاج نے ہاکی ورلڈ الیون کا دورہ لاہور کھٹائی میں ڈال دیا
لاہور ( سپورٹس رپورٹر )متحدہ اپوزیشن کے احتجاج اور دھرنے نے ہاکی ورلڈ الیون کا دورہ لاہور کھٹائی میں ڈال دیا۔سانحہ ماڈل ٹاون پر متحدہ اپوزیشن کے احتجاج اور دھرنے نے ہاکی ورلڈ الیون کا دورہ لاہور کھٹائی میں ڈال دیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ذرائع کے مطابق ہاکی ورلڈ الیون کا میچ 21 جنوری کو لاہورمیں شیڈول ہے تاہم پاکستان عوامی تحریک کے قائد طاہرالقادری کے احتجاج کی وجہ سے لاہورمیں ہونیوالے میچ پرخدشات کا اظہارکیاجارہا ہے۔ہاکی فیڈریشن کے حکام کے مطابق غیر ملکی کھلاڑیوں کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹھہرانے کا انتظام کیا جارہا ہے۔۔