قومی جونیئر انڈر21-سنوکر چیمپئن شپ ،12کھلاڑی پری کوارٹرفائنل میں
اسلام آباد (ا سپورٹس رپورٹر) جوبلی انشورنس 10ویں قومی جونیئر انڈر21-سنوکر چیمپئن شپ کے تیسرے روز بھی 16میچز کا فیصلہ ہو گیا۔دفاعی چیمپئن محمد نسیم اختر اور گذشتہ سال کے رنرز اپ حارث طاہر سمیت12کھلاڑیوں نے پری کوارٹر فائنلز کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ گروپ اے سے علی زمان خان(سندھ)، گروپ اے سے پنجاب چیمپئن عمر فاروق، گروپ بی سے رئیس علی اسامہ (پنجاب)، حمزہ آفتاب (کے پی کے)، گروپ سی سے عثما خورشید (کے پی کے)، گروپ ڈی سے رابش پرویز (بلوچستان)، گروپ ای سے فہد غفار (اسلام آباد)اور محمد شہباز(پنجاب)جبکہ گروپ ایف سے عبدالعزیز (بلوچستان) اور شاہ زیب ملک (پنجاب) شامل ہیں۔باقی چار کھلاڑیوں کا فیصلہ آج ہونے والے لیگ رائونڈ کے آخری میچز کے اختتام پر ہو گا، کل پری کوارٹر فائنل میچز کھیلے جائیں گے۔پیر کے مجموعی طور پر 16میچز کا فیصلہ ہوا پنجاب کے عثمان احمد نے کے پی کے عاطف ارشد کو ، کے پی کے محمد رفیق نے سندھ کے یاسر نعمان کو ، اسلام آباد کے صہیب عثمان نے سندھ کے عاقب نواز کو ،پنجاب کے احسن رمضان نے بلوچستان کے الطاف حسین کو، کے پی کے عثمان خورشید نے بلوچستان کے سید عادل شاہ کو ، بلوچستان کے رابش پرویز نے سندھ کے بلال علی خان کو ، پنجاب کے محمد شہباز نے اسلام آباد کے فہد غفار کو ، کے پی کے فہد علی نے سندھ کے صدیق خان کو ، پنجاب کے عمر فاروق نے بلوچستان کے یاسر احمد کو ، کے پی کے حمزہ آفتاب نے سندھ کے شہریار خان کو شکست دی۔