سپاٹ فکسنگ کیس‘ شاہ زیب حسن ہر بات بھول جاتے ہیں: تفصل رضوی
لاہور (ا سپورٹس رپورٹر ) پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل پی سی بی وکیل تفضل رضوی کے شاہ زیب حسن پر نئے الزامات ،پاکستان کرکٹ بورڈ کے انٹی کرپشن ٹریبونل میں شاہ زیب حسن کیس کی سماعت ہوئی جس میں پی سی بی وکلاء نے قومی کرکٹر پر جرح کی۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے کہا کہ حیران کن بات یہ ہے کہ جب شاہ زیب سے کوئی سوال کیا جاتا ہے وہ کہتے ہیں کہ میں بھول گیا ہوں۔ ان کے سامنے وٹس ایپ کے میسجز رکھے گئے ہیں اور تمام ریکارڈنگ کے بعد شاہ زیب حسن کو یاد آتا ہے کہ انہوں نے کیا بیان دیا۔ قومی کرکٹر کے وکیل کاشف رجوانہ نے میڈیا کو بتایا کہ دو گھنٹے تک سماعت ہوتی رہی جس میں شاہ زیب حسن سے سوال جواب کیے جاتے رہے ۔ کاشف رجوانہ نے کہا کہ پچھلی تاریخ پر جو جرح چل رہی تھی اسکی کراس ایگزیمینیشن جاری رہی دو گھنٹے تک سماعت ہوتی رہی جو آج بھی جاری رہے گی بھولنے کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ جس انٹرویو کے بھولنے کی بات کی ہے وہ فروری کی ریکارڈنگ تھی اور پچھلے سال کی ہے اس وجہ سے ان کو یاد نہیں رہتا ایک ایک لفظ تو کوئی بھی یاد نہیں رکھتا اس لئے ان کو ریکارڈنگ سنوا کر یاد کروایا جاتا ہے اور یہ روٹین میٹر ہے۔ اس موقع پر شاہ زیب کے وکیل کاشف رجوانہ کا کہنا تھا کہ نو ماہ پرانی ویڈیو کسی کو بھی دیکھائی جائیں تو اس کی زبان ایک نہیں ہو سکتی، شاہ زیب حسن نے ہر سوال کا تسلی بخش جواب دیا ۔ آج منگل کو کیس کی سماعت کے بعد کیس آخری مراحل میں داخل ہو جائے گا۔