ورلڈ ٹور کرنیوالے 2 ملائیشین سائیکلسٹ کل واہگہ بارڈر سے لاہور پہنچیں گے
لاہور(سپورٹس رپورٹر) سائیکل پر ورلڈ ٹور کرنے والے دو ملائیشین سائیکلسٹ کل بروز منگل کو واہگہ بارڈر کے ذریعے لاہور پہنچیں گے۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے حکام مہمان سائیکلسٹ جن میں وو سو لیانگ اور لی ہان یونگ شامل ہیں کا واہگہ بارڈر پر استقبال کرینگے۔ ملائیشین سائیکلسٹ تین روز لاہور میں قیام کے بعد 19 جنوری کو لاہور سے ساہیوال روانہ ہو جائیں گے۔ 20 جنوری کو ملتان، 21 جنوری کو بہاولپور ، 22 جنوری کو سھکر ، 23 جنوری کو سکھر سے 390 کلو میٹر کا فاصلہ طے کر کے کوئٹہ پہنچیں گے جہاں 24 جنوری کو آرام کے بعد 26 جنوری کو کوئٹہ سے تفتان پہنچیں گے جہاں سے 27 جنوری کو تہران کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔