بھارتی ہٹ دھرمی برقرار‘ پاکستان سے بلائنڈ ورلڈ کپ فائنل کی میزبانی چھن جانے کا خدشہ
لاہور(نمائندہ سپورٹس)بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث بلائنڈ ورلڈ کپ فائنل کی میزبانی پاکستان سے چھن گئی، فیصلہ کن معرکہ لاہور کی بجائے 20 جنوری کو شارجہ میں ہو گا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے باضابطہ طور پر اعلان کردیا گیا ہے کہ بلائنڈ ورلڈ کپ کا فائنل مقابلہ20 جنوری کو شارجہ میں ہوگا۔ ورلڈ کپ کے جاری کیے گئے اولین شیڈول کے مطابق فائنل 21 جنوری کو لاہور میں رکھا گیا تھا تاہم بھارتی حکومت کی جانب سے اپنی ٹیم پاکستان بجھوانے سے انکار کے بعد نئے شیڈول میں یہ واضح کیا گیا کہ اگر پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں فائنل میں پہنچیں اور بھارتی حکومت نے ٹیم کو پاکستان آنے کی اجازت نہ دی تو فائنل 20 جنوری کو شارجہ میں ہو گا۔بھارتی ٹیم کو اجازت ملنے یا کسی اور ٹیم کے فائنل میں آنے کی صورت میں فائنل21 جنوری کو لاہور میں رکھا گیا ہے۔