پاکستان بھارت میچ کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

 پاکستان بھارت میچ کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان 15 فروری کو ورلڈ کپ کے میچ میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 85 نکات پر مشتمل ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے۔ سٹیڈیم میں کسی بھی قسم کا سیاسی یا مذہبی مواد لانے پر پابندی ہوگی۔اس ضابطہ اخلاق کا اطلاق بھارت اور متحدہ عرب امارات کے مابین واکا میں ہونے والے میچ پر بھی ہوگا۔، کیونکہ یو اے ای کی ٹیم میں شامل زیادہ تر کھلاڑیوں کا تعلق پاکستان سے ہے۔ واضح رہے کہ دنیائے کرکٹ کا عالمی میلہ آئندہ ماہ 14 فروری کو سجے گا۔