وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، قومی کرکٹ ٹیم کی ملاقات کا شیڈول پھر تبدیل، کل ہو گی

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کی وزیراعظم سے ملاقات کی تاریخ میں ایک مرتبہ پھر تبدیلی کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم اور پی سی بی عہدیدار 17 جنوری کو وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں تبدیلی وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے باعث کی گئی۔ قومی کرکٹ ٹیم نے آج جمعہ کو صبح وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کرنا تھی۔