ورلڈ کپ :قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ تیسرے روز بھی جاری

ورلڈ کپ :قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ تیسرے روز بھی جاری

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) ورلڈ کپ کی تیاریوں کے حوالے سے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ تیسرے روز بھی جاری رہا۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ میں ہیڈ کوچ وقار یونس کی زیر نگرانی قومی کھلاڑیوں کا بھرپور پریکٹس سیشن کیا جا رہا ہے۔ کیمپ میں کھلاڑیوں کی بیٹنگ سمیت باﺅلنگ اور فیلڈنگ میں موجود خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کی جائے گی۔ گزشتہ روز کوچز نے کھلاڑیوں کو مختلف ٹپس دیںاور ریہرسل کرائی۔ قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ سترہ جنوری تک جاری رہے گا اور کھلاڑی اکیس جنوری کو نیوزی لینڈ کے خلاف دو ون ڈے میچز کھیلنے کیویز کے دیس روانہ ہوں گے جس کے بعد گرین شرٹس میگا ایونٹ کے لئے آسٹریلیا کا سفر کرے گی۔