فاسٹ باولر جنید خان پریکٹس کے دوران انجری کا شکار

فاسٹ باولر جنید خان پریکٹس کے دوران انجری کا شکار

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) ورلڈکپ سکواڈ کا حصہ فاسٹ باولر جنید خان پریکٹس کے دوران انجری کا شکار ہوگئے۔فزیونے فاسٹ باولر کوآرام کا مشورہ دے دیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق گراونڈ گیلا ہونے کے باعث فاسٹ باولر جنیدخان سلپ ہوئے اور ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے۔ فزیو قومی ٹیم کے مطابق جنیدخان کی انجری معمولی نوعیت کی ہے جس پر ورک آوٹ کیا جارہا ہے، بہتری نہ آنے کی صورت میں جنیدخان کا سی ٹی سکین کرایا جائے گا۔ امید ہے کہ وہ ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔