سپاٹ فکسنگ، پاکستانی کرکٹرز کے کیس پر نظرثانی کا فیصلہ

سپاٹ فکسنگ، پاکستانی کرکٹرز کے کیس پر نظرثانی کا فیصلہ

لندن (نوائے وقت رپورٹ) پولیس نے سپاٹ فکسنگ کیس میں پاکستانی کرکٹروں کے کیس پر نظرثانی کا فیصلہ کر لیا۔ برطانوی اخبار کے مطابق صحافی مظہر محمود کے شواہد پر خدشات ہیں اور پراسیکیوشن دوبارہ جائزہ لے رہی ہے۔ سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر کی سزا ان 25 کیسز میں شامل ہے جن پر نظرثانی ہو گی۔