بھارت‘ آسٹریلیا کیخلاف سنچری کی خواہش‘ ورلڈکپ میں بیٹنگ آسان نہیں‘ اچھے نتائج دینگے : یونس خان

بھارت‘ آسٹریلیا کیخلاف سنچری کی خواہش‘ ورلڈکپ میں بیٹنگ آسان نہیں‘ اچھے نتائج دینگے : یونس خان

 لاہور (نمائندہ سپورٹس/سپورٹس رپورٹر) جب تک فارم میں ہوں، فٹ رہونگا اور پرفارمنس دیتا رہا، کھیلتا رہونگا۔ عالمی کپ میں بہترین کارکردگی کےلئے پر امید ہوں۔ بھارت کے خلاف تاریخ بدلے گی۔ آسٹریلیا اور بھارت کیخلاف سنچری کی خواہش ہے۔ بیٹنگ آسان نہیں ‘اچھے نتائج دینگے۔ ان خیالات کا اظہارز یونس خان نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میگاایونٹ میں نمبر تین پر کھیلنے کےلئے تیار ہوں۔ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ وقت آنے پر کرونگا۔ آسٹریلیا کی کنڈیشنز کو مد نظر رکھ کر تیاری کر رہے ہیں۔ عالمی کپ میں تین چار سنچریاں کرنا چاہتا ہوں۔ احمد شہزاد، حارث سہیل‘ عمر اکمل سمیت تمام نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی اور رنز کرنے پر خوشی ہوتی ہے۔ مصباح الحق کا ریٹائرمنٹ ان کا ذاتی فیصلہ ہے۔ مصباح الحق کو اتنی عزت دینی چاہئے جس کے وہ حقدار ہیں۔ عالمی کپ میں کسی ٹیم کی جیت کی ضمانت نہیں ہے۔ قومی ٹیم کے جیتنے کے اتنا ہی امکان ہے جتنا آسٹریلیا کا ہے۔ہر کھلاڑی اپنی صلاحیتیوں کے مطابق کھیلے تو کامیابی کے امکانات بڑھ جائیں گے۔ آرمی پبلک سکول کا دورہ کر چکا ہوں۔ جب بورڈ کہے گا ٹیم بھی جائیگی۔ ون ڈے کرکٹ بدل چکی ہے۔ اب بلے بازوں کے لئے رنز بنانے کے زیادہ مواقع ہیں۔