ڈیوس کپ ٹینس: پاکستان کی ڈبلز میں کامیابی‘ ویتنام کیخلاف برتری

ویتنام(سپورٹس ڈیسک) ڈیوس کپ ٹینس اوشیانہ زون گروپ ٹو ٹائی میں پاکستانی جوڑی نے ویتنام کو شکست دے کر دو ایک کی برتری حاصل کر لی۔  ڈیوس کپ ایشیا اوشیانہ زون گروپ ٹو ٹائی کے دوسرے روز ڈبلز مقابلوں میںاعصام الحق اور عقیل خان نے ویتنام کے پلیئر کو شکست دی۔ان کی فتح کا سکورچھ ایک، چھ دو، چھ سات، اورچھ ایک رہا۔ تیسرے روز ریورس سنگلز میں پاکستان کے عقیل خان ویتنام کے تھین ہوآنگ اور محمد عابدکوانگ ہوئے کے مد مقابل آئیں گے۔