پنجاب یوتھ فیسٹیول میں ورچوئل یونیورسٹی کی شاندار پرفارمنس

لاہور (پ ر) پنجاب یوتھ فیسٹیول کے تحت ملتان میں یونیورسٹی سطح کے مقابلوں میں ورچوئل یونیورسٹی کے طالب علم اعجاز احمد نے تن سازی مقابلہ میں 64 کلوگرام کیٹگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی نے پہلی اور ورچوئل یونیورسٹی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔