پاکستان کی کرکٹ کو تماشا بنا دیا گیا ہے: عمران خان

پاکستان کی کرکٹ کو تماشا بنا دیا گیا ہے: عمران خان

لاہور (نمائندہ سپورٹس) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وقت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ کو تماشا بنا دیا گیا ہے۔ پی سی بی کا آئین بنانا کوئی بڑی بات نہیں، اس کیلئے عقلمند کی ضرورت ہے۔ بگ تھری کے معاملے پر ذکا ا شرف کا موقف درست تھا۔ بگ تھری کرکٹ کیلئے تباہ کن ہے، اس فارمولے سے مستقبل میں لڑائیاں ہوں گی۔ بگ تھری عالمی کرکٹ پر 3 ملکوں کی اجارہ داری کا نام ہے۔ انہوں نے کامران اکمل کو کہا کہ ٹیلنٹ کے مطابق کارکردگی پیش کریں، عمر اکمل کو کون سے کاموں میں الجھا دیا گیا ہے۔