لاہور میں ساتویں موبی لنک گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد

لاہور (پ ر) ساتواں موبی لنک گالف ٹورنامنٹ لاہور رائل پام گالف کلب میں منعقد ہوا جس میں موبی لنک کے معزز صارفین اور اعلیٰ انتظامی عہدیداروں نے بھرپور حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کے فاتح اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ 110 سے زائد شوقیہ گالفرز نے شرکت کی۔ موبی لنک کے نائب صدر اظفر منظور کا کہنا تھا کہ  ٹورنامنٹ کو پاکستان کے انتہائی باوقار امیچور ٹورنامنٹ میں تبدیل کر دیا ہے۔